گوانتانامو بے کے سابق اسیر نے انتہا پسندی کی مذمت کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کے بدنام زمانہ حراستی مرکز گوانتانامو بے سے اکتوبر میں رہائی پانے والے برطانوی شہری نے اپنے پہلے انٹرویو میں انتہاپسندی کی مذمت کی ہے۔

شاکر عامر نے برطانوی روزنامے میل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''اگر انتہا پسند برطانیہ سے ناراض ہیں تو جہنم میں جاسکتے ہیں''۔انھوں نے دہشت گردی کے حالیہ حملوں اور خاص طور پر 2013ء میں لندن میں ایک برطانوی فوجی کے اندوہناک قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا:''آپ اپنے آپ کو اس ملک میں رہنے کا کیسے حق دے سکتے ہیں ،جب آپ لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں اور ایک عام بندے کے طرح کردار ادا کرتے ہیں۔پھر آپ سڑک پر نکلتے ہیں اور لوگوں کو قتل کرنے کی کوشش کرتے ہیں''۔

شاکر عامر اکتوبر میں گوانتانامو بے سے رہائی کے بعد برطانیہ واپس آئے تھے۔وہ کیوبا میں واقع امریکا کے اس بدنام زمانہ حراستی مرکز میں چودہ سال تک قید رہے تھے اور ان کے خلاف کسی بھی الزام میں کوئی فردِ جُرم عاید نہیں کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں