سعودی مردوں میں یمنی خواتین سے شادیوں کا رجحان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت انصاف کی جانب سے جاری کردہ شادیوں کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی شہریوں میں دوسرے ممالک کے افراد سے شادی کرنے کا رواج فروغ پارہا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق ان شادیوں میں سب سے زیادہ شادیاں سعودی مرد اور یمنی خواتین کے درمیان ہوئی تھیں۔ یمنی خواتین کے بعد شامی اور فلسطینی خواتین کی تعداد ہے جنہوں نے سعودی مردوں سے شادی کی ہے۔

ان اعداد کے مطابق سعودی خواتین سے شادی کرنے والوں میں سب سے زیادہ کویتی شہری ہیں۔ علاقوں کے لحاظ سے مکہ میں سعودیوں اور دوسری قومیتوں کے افراد کی شادی کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔

اعداد وشمار نے یہ بھی دکھایا کہ پچھلے سال ہونے والی 27٫8 فی صد شادیاں اس سال طلاق کی صورت میں ختم ہوگئی۔ علاقائی اعتبار سے ریاض کے علاقے میں 39٫9 فی صد شادیاں طلاق کی وجہ سے ختم ہوگئیں جبکہ اس کے بعد مکہ کا نمبر ہے جہاں 22٫7 فی صد شادیاں ختم ہوگئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں