دنیا کا گراں قیمت محل 30 کروڑ ڈالر میں فروخت

گمنام خریدار کا تعلق مشرق وسطیٰ سے بتایا جاتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

’’لوئیس 14‘‘ پیلس کا نام بہت سوں نے سُنا ہو گا مگرآج اس کی قیمت اور اس کی چند جھلکیاں بھی دیکھ لیں۔ دُنیا کے گراں قیمت محل کو اس وقت عالمی شہرت حاصل ہوئی جب شہرہ آفاق ٹی وی اسٹار’’کیم کارڈیشیان‘‘ نے سنہ 2013ء میں اپنی شادی کی شاہی تقریبات وہاں منعقد کی تھیں۔ آج یہ محل مشرق وسطیٰ کے کسی ارب پتی نے 30 کروڑ10 لاکھ ڈالر کی قیمت میں خرید لیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دنیا کا یہ مہنگا ترین محل فرانس کے صدر مقام پیرس سے متصل فرساوی اور مارلی لوروا شہروں کے درمیان واقع ہے۔ 56 ایکڑ رقبے پر پھیلے محل کی تین سال تک تعمیر و مرمت کی گئی تھی۔

’’قلعہ 14‘‘ کے نام سے عالمی شہرت رکھنے والے وسیع وعریض اور عالی شان محل کی تین منزلیں ہیں۔ محل کے صحن میں 23 ایکڑ یعنی 2 لاکھ 30 لاکھ مربع میٹرپرپھیلا ایک وسیع پارک ہے۔ پارک میں لگے فوارے،سنہری قلعی سے مزین سنگ مرمر سے بنی مورتیاں، مجسمے اور چھوٹے پھول دار پودوں کے درمیان بنی پگڈنڈیاں اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے ساتھ اس کی قیمت میں بے پناہ اضافہ کرتی ہیں۔ سنہ 2008ء سے2011ء کے دوران اس محل کی ترمیم اور تزئین و آرائش کا کام سعودی تعمیراتی کمپنی Cogemad کو دیا گیا تھا۔ محل کی تعمیر میں 13 اقسام کے گراں قیمت سنگ مرمر اور 15 اصناف کی سنہری چادریں استعمال کی گئی ہیں۔

وسیع وعریض محل کے اندرو اور باہر پانی کے کئی حوض، ایک سینما ہال، ایک اسکواش گراؤنڈ، دو موسیقی ہال اور ایک نائیٹ کلب بھی اس کی خوبصورتی اور اہمیت میں اضافہ کرتے ہیں۔

عالی شان محل میں 10 مقامات پر بیڈ روم، ایک بڑا استقبالیہ ہال، لائبریری،3000 ہزار بوتلوں پر مشتمل شراب خانہ اور ویٹنگ روم بھی حصہ ہیں۔

اس سے قبل سنہ 2011ء میں برطانوی دارالحکومت لندن کے ’’ہائیڈ پارک‘‘ میں واقع ایسا ہی ایک عالی شان محل 221 ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا جسے دنیا کی مہنگا ترین مکان قرار دیا گیا تھا۔ ’’ پیلس 14‘‘ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں