امریکا اور بشار سے بات میں ہمیں سہولت ہے: پیوٹن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہے ان کا ملک شامی بحران کے حل کی خاطر بشار الاسد اور امریکا سمیت تمام فریقوں سے باسہولت طریقے سے بات کر سکتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے روسی صدر کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک شامی بحران کے حل کے سلسلے میں بشار الاسد اور امریکا سے معاملہ کرنے کا سوال ہے تو ہمیں ان دونوں سے بیک وقت ڈیل کرنے میں سہولت ہی سہولت ہے۔

"ہم نے حالیہ چند دنوں میں اس معاملے پر صدر براک اوباما، سعودی دوستوں سمیت دیگر عرب ملکوں سے بات کی تھی۔"

خبر رساں ادارے کے مطابق پیوٹن کا یہ بیان ایک نئی دستاویزی فلم سے ماخوذ ہے کو اتوار کے روز روس کے سرکاری ٹی وی پر نمائش کے لئے پیش جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں