.

سلامتی کونسل آج لیبیا امن معاہدے پر ووٹنگ کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#اقوام_متحدہ کی #سلامتی_کونسل #لیبیا میں متحدہ حکومت کے قیام کے لئے ہونے والے قومی معاہدے کی حمایت میں پیش کی جانے والی ایک قرارداد پر آج [بدھ] کو ووٹںگ کرے گی۔

سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بحث منگل تک جاری رہی ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق اس قرارداد میں لیبیا کے متحارب گروپوں کو ہتھیاروں کی ترسیل پر لگائی جانے والی پابندی اٹھانے کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے۔

تیل سے مالامال ملک لیبیا 2011ء میں آمر حکمران معمر قذافی کی اقتدار سے معزولی اور ہلاکت کے بعد قیادت کا شدید بحران پیدا ہوگیا اور ملک میں دو متوازی حکومتوں کا قیام دیکھنے میں آیا۔

ملک کے متحارب گروپوں نے پچھلے ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے اس متحدہ حکومت کے معاہدے پر دستخط کردئیے تھے تاکہ لیبیا میں امن قائم ہوسکے۔ کچھ دیگر سیاسی جماعتوں اور مسلح ملیشیائوں نے اس معاہدے کی کسی حد تک مخالفت کی ہے۔