اسرائیلی میزائل ڈیفنس اتھارٹی کا ڈائریکٹر برطرف

یائئر راماتی پر حساس معلومات افشاء کرنے کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی وزارت دفاع نے میزائل ڈیفنس اتھارٹی کے ڈائریکٹر یائیر راماتی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مسٹر راماتی پر حساس نوعیت کی سیکیورٹی معلومات افشاء کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت دفاع نے چار سال تک اسرائیل کی میزائل باڈی کے ڈائریکٹر کےعہدے پرتعینات رہنے والے یائر راماتی کی خدمات کی تعریف کی ہے تاہم ساتھ ہی کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ذمہ اریوں کی انجام دہی کےحوالے سے کوتاہی کی جس پرانہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم خلاف ورزی کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یائیر راماتی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی جانب سے کی گئی خلاف ورزیوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں