سعودی عرب :2016ء کے لیے خسارے کے بجٹ کا اعلان

بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 840 ارب ریال اور آمدن کا تخمینہ 513 ارب ریال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کا سال 2016ء کے لیے 327 ارب ریال خسارے کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔

العربیہ نیوز چینل کے مطابق دارالحکومت الریاض میں سوموار کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران نئے مالی سال کے بجٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔آیندہ سال کے دوران اخراجات کا تخمینہ 840 ارب ریال (224 ارب ڈالرز) اور آمدن کا تخمینہ 513 ارب ریال لگایا گیا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2015ء کے دوران میں 608 ارب ریال آمدن ہوئی ہے۔اس میں سے 73 فی صد تیل کی فروخت سے حاصل ہوئے ہیں۔سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی حکومت کا یہ پہلا بجٹ ہے۔

انھوں نے گذشتہ بدھ کو سعودی شوریٰ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ''اقتصادی اصلاحات کے لیے ہمارا وژن مفاد عامہ کو مؤثر بنانا، اقتصادی وسائل کو بروئے کا لانا اور سرکاری سرمایہ کاری کے حاصلات کو بڑھانا ہے''۔

سعودی شوریٰ کونسل کی معاشی اور توانائی کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر فہد بن جمعہ نے قبل ازیں العربیہ کو بتایا کہ ''نیا بجٹ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 45 ڈالرز فی بیرل کو پیش نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے''۔انھوں نے مختلف مدوں میں دیے جانے والے زرتلافی ( سب سڈی) کو ختم کرنے یا فیسوں اور محصولات کی شرح میں اضافے کے امکان کو بھی مسترد کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں