ترک صدر کا شاہ سلمان سے دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الریاض میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترک صدر آج منگل کو سعودی عرب کے دورے پر الریاض پہنچے ہیں۔انھوں نے ترکی سے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''وہ شاہ سلمان کے ساتھ شامی تنازعے اور اقتصادی امور سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے''۔

انھوں نے کہا کہ ان کا ملک شام میں جاری بحران کا سیاسی حل چاہتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ وہ سعودی فرمانروا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ،انھیں مزید فروغ دینے کے طریقوں ،لیبیا ،عراق اور یمن میں جاری بحرانوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے حال ہی میں تشکیل پانے والے چونتیس ممالک پر مشتمل اتحاد کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

قبل ازیں ترک صدر ،ان کی اہلیہ ایمن اور وفد کا الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد پر وزیر مملکت اور شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ منصور بن متعب بن عبدالعزیز ،وزیر خارجہ عادل الجبیر ،وزیرمملکت مسعد بن محمد العبین اور دوسرے اعلیٰ سعودی عہدے داروں نے استقبال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں