.

اتحادی فوج میں شامل بحرینی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

حادثے کا شکار ہونے والے لڑاکا جہاز کا پائیلٹ محفوظ رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں عرب اتحادی فوج کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بحرینی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ بدھ کے روز سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقے جازان میں گر کر تباہ ہو گیا۔

العربیہ نیوز چینل کے مطابق لڑاکا طیارے کا ہواباز جہاز سے بحفاظت کودنے میں کامیاب ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تباہ ہونے والا طیارے میں آپریشنل پرواز کے دوران فنی خرابی پیدا ہوئی جو حادثے کا باعث بنی۔