داعش نے شمالی قفقاز میں فائرنگ کی ذمے داری قبول کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے روس کے شورش زدہ علاقے شمالی قفقاز میں واقع ریاست داغستان میں فائرنگ کے ایک واقعے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بدھ کو اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے۔

امریکا میں قائم سائٹ انٹیلی جنس گروپ نے جمعرات کو داعش کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ ''اللہ کی مدد سے خلافت کے جنگجو داغستان کے جنوبی شہر دیربینت میں روس کے سپیشل سروس افسروں کے ایک گروپ پر حملے میں کامیاب رہے تھے اور ان کی فائرنگ سے ایک روسی افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے''۔

واضح رہے کہ سائٹ جہادی تنظیموں اور جنگجو گروپوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے۔داعش کی جانب سے یہ بیان شمالی قفقاز میں فائرنگ کے واقعے کے چند گھنٹے کے بعد منظرعام پر آیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں