.

صحافی کی وفات، ایردوآن نے دورہ ریاض مختصر کردیا

حسن قرہ قایا کے ترک صدر سے گہرے مراسم ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#ترکی کے ایک سرکردہ صحافی کی اچانک موت کی خبر پر ترک صدر رجب #طیب_ایردوآن سخت دل گرفتہ ہوئے اور اپنا دورہ #سعودی_عرب مختصر کر کے ترکی واپس لوٹ آئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ 58 سالہ حسن #قرہ_قایا کے صدر ایردوآن کے ساتھ گہرے مراسم تھے۔ چند روز قبل اُنہیں دل میں تکلیف کے بعد #مدینہ_منورہ کے شاہ فہد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں گذشتہ روز وہ دم توڑ گئے۔ صدر ایردوآن کو قرہ قایا کی موت سے قبل ان کی خرابی صحت کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا جس پر وہ عیادت کے لیے شاہ فہد اسپتال کی طرف روانہ ہوئے مگر ان کے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی حسن قایا کا انتقال ہوگیا۔

ساتھی صحافی کی فوتگی کے بعد صدر ایردوآن نے مرحوم کی بیوہ اور اخبار’’یعنی عقد‘‘ کی انتظامیہ سےٹیلیفون پر تعزیت کی۔ بعد ازاں صدر ایردوان اسی طیارے پر وطن واپس ہوئے ہیں جس پر حسن قرہ قایا کا جسد خاکی لایا جا رہا ہے۔