.

سعودی اتحاد نے یمن میں فائر بندی ختم کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف گذشتہ نو مہینوں سے نبرد آزما سعودی قیادت میں فوجی اتحاد نے ہفتے کے روز فائر بندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یمنی بحران کے حل اور امن مذاکرات کو بڑھاوا دینے کی غرض سے سعودی اتحاد نے پندرہ دسمبر سے فائر بندی کا اعلان کر رکھا تھا۔

یمن کی آئینی حکومت کے مددگار اتحادیوں نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز گرینچ کے معیاری وقت دن گیارہ بجے پندرہ دسمبر کی فائر بندی ختم ہو گئی ہے کیونکہ اس پوری مدت کے دوران حوثی ملیشیا نے ایک روز کے لئے بھی اس اقدام کی حقیقی معنوں میں توثیق نہیں کی۔