.

یورپ بھیجا جانے والا امریکی میزائل غلطی سے کیوبا پہنچ گیا

میزائل واپسی کے لیے امریکا کی کیوبا کو قائل کرنے کی کوششیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2014ء میں #امریکا کا ایک غیر فعال ہیل فائر میزائل جو ایک تربیتی مشق کے سلسلے میں #یورپ بھیجا گیا تھا، سامان کی لدائی میں غلطی کے سبب #کیوبا پہنچ گیا۔

اس ناکارہ میزائل میں کسی قسم کا دھماکا خیز مواد نہیں ہے تاہم امریکی حلقوں میں یہ تشویش پائی جارہی ہے کہ کہیں کیوبا اس ٹیکنالوجی کو کسی امریکی حریف ملک تک نہ پہنچا دے۔

اخبار کے مطابق امریکی تحقیق کار یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ غلطی کس طرح واقع ہوئی۔ امریکی حکام کیوبا کی حکومت کو میزائل واپس کرنے پر قائل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

اکثر جنگی ہیلی کاپٹر کے ذریعے داغے جانے والے اس میزائل کو ٹینک شکن ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔