.

سعودی عرب: 10 روز میں 49 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں حکام نے ملک کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دس روز میں چھاپہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوّث ہونے کے الزام میں انچاس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشتبہ افراد نے کسی قسم کے مزاحمت کے بغیر خود کو حکام کے حوالے کیا ہے۔ان میں چھتیس سعودی ،چھے شامی ،چار یمنی ،ایک سوڈانی اور ایک فلپائنی شامل ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ستمبر 2015ء میں دارالحکومت الریاض اور الدمام میں بیک وقت چار مختلف کارروائیوں کے دوران دہشت گردی کے ایک سیل کو پکڑنے کا اعلان کیا تھا۔یہ سیل اگست میں ابھا شہر میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار سے وابستہ تھا۔

الریاض میں کارروائی کے دوران سعودی فورسز نے ایک مطلوب شخص فیصل حامد الغامدی کو بھی گرفتار کیا تھا۔اس بدبخت نے اپنے والد کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ستمبر میں ایک اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران جھڑپ میں ایک مشتبہ جنگجو عقیل عمیش المطائری ہلاک ہوگیا تھا۔سعودی عرب میں گذشتہ سات سال کے دوران دہشت گردی کے الزامات کے تحت 4777 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔