.

محاصرہ زدہ یمنی شہر تعز میں سعودی امداد پہنچا دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ نیوز چینل کے مطابق سعودی عرب سے چالیس ٹن ادویہ اور خوراک پر مشتمل امدادی کھیپ بدھ کے روز یمن کے محاصرہ زدہ شہر تعز پہنچی ہے۔

یہ امداد شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف سینٹر کی جانب سے یمن بھجوائی گئی ہے۔

گزشتہ برس وسط دسمبر میں یمنی شہر تعز کے لئے فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کے لئے متحارب فریقوں کے درمیان سوئیٹزرلینڈ میں ہونے والے امن مذاکرات کے موقع پر ایک معاہدہ طے پایا تھا۔