.

ابو ظہبی: 70 کاروں کا آپس میں تصادم، 17 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کی پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کوعلی الصباح العین روڈ پر دھند کے باعث 70 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 17 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ بیشتر گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اماراتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور شدید دھند کے باعث پیش آئے۔ حادثات میں زخمی ہونے والے شہریوں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

ابو ظہبی پولیس نے اپنے’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ پرپوسٹ کی گئی کی گئی ایک ویڈیو میں گاڑیوں کو آپس میں ٹکرائے دکھایا گی ہے۔ فوٹیج میں دکھائی گئی گاڑی ایک دوسرے کے آگے پیچھے چلتے ہوئے ٹکرا گئی تھیں۔