.

افغانستان: خود کش حملے میں 13 افراد ہلاک

حملے میں قبائلی جرگے کو نشانہ بنایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں اتوار کے روز ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم سے کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پولیس حکام کے مطابق یہ خود کش بم حملہ ایک مقامی قبائلی لیڈر عبداللہ شینواری کے گھر پر کیا گیا جہاں مقامی عماید کا جرگہ جاری تھا۔ صوبہ ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے ترجمان کے ذبیح اللہ زمرئی نے بتایا کہ خود کش حملے میں تیرہ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو جلال آباد کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ خود کش حملے میں عبداللہ شینواری محفوظ رہے۔

آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔