.

روس کی بحر متوسط میں نئی فوجی کمک روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#روس نے بحر متوسط میں اپنی تازہ فوجی کمک روانہ کی ہے جس میں ایک آبدوز شکن میزائلوں سے لیس بحری جنگی جہاز بھی شامل ہے۔ تازہ فوجی کمک کا مقصد روس کے بحر متوسط میں موجود مفادات کو تحفظ دلانا اور ریسکیو آپریشن میں مدد کرنا ہے۔

العربیہ کےذرائع کے مطابق بحر متوسط بھیجے گئے روسی بحری جہاز پر دو جنگی ہیلی کاپٹر، جدید ترین مواصلات آلات، 220 فوجی اور مشن کا نگران عملہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ روس اس سے قبل پچھلے سال دسمبر میں بھی ایسا ایک بحری جہاز بحر متوسط میں بھیج چکا ہے۔