.

یمن: جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی کمیشن کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#اقوام_متحدہ کے ماہرین کے ایک پینل کا کہنا ہے کہ #سیکیورٹی_کونسل کو #یمن میں جاری تنازعے کے تمام فریقوں کی جانب سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ایک عالمی کمیشن قائم کرنا چاہیے۔

امریکی خبررساں ایجنسی 'اے پی' نے پینل کی سالانہ رپورٹ کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ اقوام متحدہ کا یہ پینل عالمی تنظیم کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں پر نظر رکھتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب دنیا کے سب سے غریب ملک کے شہری اس تنازعے میں بہت سی جان لیوا جنگی حکمت عملی کا شکار ہیں۔ان میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بھی شامل ہے۔

#سعودی_عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد نے گذشتہ سال یمن کے شیعہ #حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملوں اور اس کے بعد زمینی کارروائی شروع کی تھی تاکہ دارالحکومت صںعاء سمیت دیگر علاقوں سے ان کا قبضہ ختم کرایا جاسکے اور یمن کی قانونی حکومت کی عمل داری بحال کرائی جاسکے۔ مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے تنازعے کی صورت میں #داعش اور #القاعدہ کی طرح کے شدت پسند گروپوں کو اپنے پر پھیلانے کا موقع مل جائے گا۔