.

یمن سے سعودی علاقے میں گولہ باری سے ایک فوجی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں گولہ باری سے ایک فوجی شہید ہوگیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ جنوبی صوبے جازان کے علاقے حارث میں واقع ایک سرحدی چوکی پر یمن کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس سے ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں گذشتہ سال مارچ سے حوثی شیعہ باغیوں کے ساتھ جھڑپوں اور ان کی گولہ باری سے قریبا نوے شہری اور فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیارے مارچ 2015ء سے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں جبکہ یمن کے شمالی علاقے میں موجود حوثی باغی سرحد پار سعودی آبادی اور سکیورٹی فورسز کی جانب گولہ باری کرتے رہتے ہیں۔یمن میں جاری لڑائی میں چھے ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق ان میں نصف سے زیادہ عام شہری ہیں۔