.

ایرانی صدر کی بدعنوانیوں کی ذمے دار''پارٹی'' پر کڑی تنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک بااثر جماعت کو اس کا براہ راست نام لیے بغیر ملک میں بدعنوانیوں کے فروغ پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ان کے بہ قول یہ جماعت ایران میں بدعنوانیوں اور اسمگلنگ میں بری طرح ملوّث ہے۔

انھوں نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک بدعنوان تنظم ان کے ملک میں اشیاء اسمگل کرکے لانے کی ذمے دار ہے اور وہ ایران کی ترقی کی راہ میں حائل ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ''ہمیں اس کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا ہوگا''۔