.

سیسی کا پارلیمنٹ سے پہلا خطاب، نئے مصر کی تعمیر کا وعدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے 2011 کی بغاوت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد جمہوری نظام اور آئینی اداروں کی تعمیر نو کر لی ہے۔

صدر سیسی نے مصری پارلیمنٹ سے اپنے پہلے خطاب کے موقع پر اعلان کیا کہ جمہوری تبدیلی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مصر اپنی معیشت کی تعمیر نو اور اسلام پسند مسلح گروپوں کے مقابلے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق السیسی کے دور حکومت کے دوران اظہار رائے کی آزادی کو شدید دھچکا لگا ہے، اس کے علاوہ ہزاروں سیاسی کارکنوں کو جیل میں رکھنے اور پولیس تشدد کی بھی بدترین مثالیں دیکھنے کو ملی ہیں۔