.

رواں سال 12 ہزار شامی حج کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ریاض میں شامی زائرین کے جملہ امور کے نگران دفتر کے مطابق اس سال 12 ہزار کے قریب شامی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ارض مقدس کا رخ کریں گے۔

شامی زائرین کے آفس کے سربراہ محمد یحیٰی مکتبی نے عرب حاجیوں کے منتظم عبدالغنی قطان سے ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں بتایا کہ پچھلے سال بھی اتنی ہی تعداد میں شامی باشندے حج کے لئے آئے تھے۔ ان میں شام، لبنان، اردن، ترکی اور مصر سمیت دیگر جگہوں میں پناہ لینے والے شامی بھی شامل تھے۔

مکتبی کا کہنا تھا کہ شامی حاجیوں کو حج کے اصول وقوائد کی سختی سے پاسداری کرنا ہوگی۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کی حکومت کی جانب سے حاجیوں کو امن، آرام اور سکون میں حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کرنے پر سعودی حکومت کی تعریف کی۔

اس موقع پر عرب حاجیوں کے منتظم عباس بن عبدالغنی قطان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مکتبی کے ساتھ ملاقات میں شامی حاجیوں کے استقبال، رہائش، ٹرانسپورٹ، کھانے کا نظام اور روانگی کے معاملات پر بات چیت کی۔