.

انتخابی مہم کی غیرقانونی فنڈنگ، سارکوزی پر فرد جرم عائد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پیرس میں فرانسیسی اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر نکولا سارکوزی کو 2012ء میں اپنی انتخابی مہم کے لیے غیرقانونی فنڈنگ پر باقاعدہ ملزم ٹھہرا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل تحقیقاتی جج نے پورے دن سارکوزی سے اس شبہے میں پوچھ گچھ جاری رکھی کہ سابق صدر نے 2.25 کروڑ یورو کی مقررہ حد سے تجاوز پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنی مہم کے کھاتوں میں ہیرا پھیری کی۔

اٹارنی جنرل کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ قدامت پسند "ریپبلکن پارٹی" کے سربراہ کے تحقیقاتی جج کے سامنے پیش ہونے کے بعد ان پر "اپنی انتخابی مہم کے لیے بطور امیدوار اخراجات کی قانونی حد سے تجاوز کرتے ہوئے غیرقانونی فنڈنگ کے حصول" کی فرد جرم عائد کی گئی ہے"۔

بیان کے مطابق سارکوزی پر "جعلی دستاویزات کے استعمال اور اعتماد کی خلاف ورزی کے بھی الزامات ہیں"۔

فرانس کے 61 سالہ سابق صدر نکولا سارکوزی کو اپنے صدارتی دور سے متعلق متعدد کیسوں کا سامنا ہے۔ جولائی 2014 میں ان پر ایک بڑے جج سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کے کوشش کے سلسلے میں بدعنوانی اور اپنے رسوخ کے ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا۔