.

روسی مداخلت سے شامی صدر کی کمزوری نمایاں ہوتی ہے: اوباما

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ شام میں روس کی مداخلت شامی حکومت کے کمزور ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ روسی صدر ولادیمر پیوتن کی فہم وفراست ہو گی کہ وہ شام میں اقتدار کی سیاسی منتقلی میں کردار ادا کریں۔

اوباما نے کیلیفورنیا میں جنوب مشرقی ایشیا کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "آپ لوگ اپنی فوجیں بھیج رہے ہیں جب کہ وہ گھوڑا جس کو آپ سپورٹ کر رہے ہیں بالکل غیرمؤثر ہے"۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس اور شامی صدر بشار الاسد نے زمین پر "ابتدائی پیش رفت" کو یقینی بنایا مگر تین چوتھائی شام ان کے قبضے سے باہر ہے۔