.

کردوں کی حمایت سے داعش مخالف جنگ کمزور ہو گی: ترکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے امریکا پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ شام میں کردوں کے بارے میں متضاد بیانات دے رہا ہے جو اوغلو کے بقول داعش کے خلاف جنگ کو کمزوری کا شکار بناتے ہیں۔

مولود چاووش نے ان خیالات کا اظہار جارجیا کے دارلحکومت تبلیسی کے دورہ کے موقع پر جمعہ کے روز کیا۔ ان کی تقریر ترک سیٹلائیٹ نیوز چینل 'خبر ترک' پر براہ راست نشر کی گئی جس میں انہوں نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ کردوں سے اپنے تعلقات ختم کرے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ کے موقع پر کردوں جیسی تنظیموں پر بات کرنا خود اپنے موقف کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ ہر کسی پر لازم ہے کہ وہ ایسی غلطی کا ارتکاب نہ کرے بالخصوص ہمیں امریکا جیسے اتحادیوں سے قوی امید ہے کہ وہ ایسی غلطیوں کو ترک کر دیں گے۔

چاووش اوغلو نے روس پر بھی الزام عاید کیا کہ وہ شام میں سکولوں اور ہسپتالوں کو اپنی بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔