.

سعودی عرب : یوکرین کے تعاون سے کارگو طیارے کا منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#یوکرین کے صدر پیٹرو پورو شنکو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر نقل و حمل کے ایک کثیر المقاصد طیارے کا ماڈل پیش کیا ہے، AN-132 نامی یہ طیارہ #سعودی_عرب کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل #ریاض میں شاہ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی نے یوکرین کی کمپنی "اینٹونوو" افاسفسافسا اور ایوی ایشن ٹکنالوجی کی ایک کمپنی کے ساتھ انڈسٹریل ٹیکنیکل الائنس تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس الائنس کا مقصد اینٹونوو 32 ماڈل کے کثیر المقاصد طیاروں کی تیاری کا منصوبہ شروع کرنا تھا۔ ان طیاروں کے ذریعے 10 ٹن تک کارگو منتقل کیا جاسکے گا۔

اس منصوبے کا مقصد مذکورہ طیاروں کی صنعت میں داخل ہونے اور ان طیاروں کی صنعت کی ٹیکنالوجی کو مملکت منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی کمپنیوں کے تجربے کا حصول ہے تاکہ ہوابازی سے متعلق سائنس و ٹکنالوجی کے شعبے میں قومی سطح پر ماہر عملہ تیار کیا جاسکے۔

AN-132 طیاروں کو سعودی عرب کے شہر طائف میں نئے ہوائی اڈے کے قریب بڑے انڈسٹریل زون میں تیار کیا جائے گا۔ طیارے کی آزمائش 18 ماہ بعد مملکت کی فضاؤں میں ہی کی جائے گی۔