.

اردنی فورسز کی شامی سرحد کے قریب جھڑپیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شام سے ملحقہ سرحد پر مسلح جنگجوئوں اور سرحدی محافظوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی جن میں کئی افراد کے زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے ساتھ ملحقہ سرحد پر واقع شہر اربد میں فورسز کی جانب سے تلاشی کے دوران مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کئی مسلح افراد کو ہلاک اور زخمی کردیا گیا تھا مگر انہوں نے کوئی خاص تعداد نہیں بتائی۔ اردن کے میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا مقابلہ مذہبی شدت پسندوں سے تھا۔