.

امریکی دنیا پر زیادہ توجہ مرکوز کریں : کینیڈین وزیراعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اگر امریکی دنیا میں جو کچھ ہورہا ہے،اس پر زیادہ توجہ مرکوز کریں تو کینیڈین ان کو سراہیں گے۔

جسٹن ٹروڈو نے یہ بات پروگرام ''60 منٹ'' میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ان کا یہ انٹرویو اتوار کو ان کے وائٹ ہاؤس کے دورے سے قبل نشر کیا جائے گا۔انھوں نے اپنی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ ''یہ بہتر ہوگا اگر وہ دنیا پر زیادہ توجہ مرکوز کریں''۔

ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کینیڈین امریکا کے بارے میں کیا پسند کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ''دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں تھوڑی بہت آگہی کے پیش نظر میرے خیال میں بہت سے کینیڈین امریکیوں سے کچھ امید کرتے ہیں''۔

انھوں نے کہا کہ ''کینیڈین کو ایک اور ملک کے بارے میں اس کی اہمیت کے پیش نظر آگاہ ہونا چاہیے اور وہ امریکا ہے۔میرے خیال میں ہم بعض اوقات ایسا سوچتے ہیں۔آپ جانتے ہیں کہ امریکی وقتاً فوقتاً ہم پر توجہ مرکوز کریں گے''۔

انھوں نے امریکا کے ایک سرکردہ صدارتی امیدوار کا نام لیے بغیر کہا کہ اس سے لگتا ہے کہ امریکی خارجہ امور کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم کی ایک خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر نہیں جانتی ہیں کہ ٹروڈو کس امیدوار کا حوالہ دے رہے تھے۔تاہم قیاس یہی ہے کہ ان کا اشارہ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب تھا۔