.

ایران کے ساتھ بنیادی اختلاف بشار کی سپورٹ ہے : ترکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے باور کرایا ہے کہ خطے میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ترکی اور ایران کے مشترکہ ویژن میں پیش رفت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے تہران کے دورے کے دوران کہی۔

اوگلو نے واضح کیا کہ شام میں جنگ کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان اختلاف اس امر میں پوشیدہ ہے کہ ایران بشار الاسد کی حمایت کا محور ہے جب کہ ترکی نے شامی صدر پر تنقید میں سب سے زیادہ جرات مندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ترکی کے وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ تہران پر مغربی ممالک کی پابندیاں کم ہونے سے دونوں ممالک (ترکی اور ایران) کے درمیان سابقہ تجارتی پروگرام کا پھر سے آغاز ہوسکے گا جس کا مجموعی حجم 30 ارب ڈالر تک ہے۔