.

انقرہ دھماکے کی کوریج، ترک عدالت کی فیس بک، ٹویٹر پر پابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#انقرہ کی ایک عدالت نے ترک دارالحکومت میں ہونے والے کار بم دھماکے کے بعد اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے پر ویب سائٹس 'فیس بک' اور 'ٹویٹر' کو بلاک کردیا ہے۔

#ترکی کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک بھر سے انٹرنیٹ صارفین کو ان ویب سائٹس کے استعمال میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترکی نے پچھلے سال کے دوران بھی بائیں بازو کے شدت پسندوں کی جانب ایک سرکاری پراسیکیوٹر کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی تصاویر شائع ہونے کے بعد ٹویٹر پر پابندی لگا دی تھی۔

اتوار کے روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے۔