.

مصر کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغازجلد ہو گا: لاؤروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بدھ کے روز مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ مصری ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں اس امر پر اتفاق رائے ہوا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جلد از جلد براہ راست فضائی پروازوں کو پھر سے شروع کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں۔

لاؤروف نے مزید کہا کہ اعلی ترین سطح کی سیکورٹی فراہم کیے جانے کی صورت میں مصر کے ساتھ فضائی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کیا جاسکتا ہے۔