.

جارج کلونی اور امل علم الدین کی عالی شان رہائش گاہیں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بلا شبہ عالمی شہرت یافتہ اداکار #جارج_کلونی نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر بڑی دولت کمائی ہے مگر دونوں میاں بیوی جارج اور #امل_کلونی کی مجموعی دولت 121 ملین آسٹریلوی پاؤنڈ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ برطانوی اخبار ’’سنڈے ٹائمز‘‘ کے مطابق جارج کلونی اور امل کا شمار برطانیہ اور آئرلینڈ کے 1000 دولت مندوں کی فہرست میں 790 نمبر ہوتا ہے۔

قارئین کی دلچسپی کے یہ بات اہمیت کی حامل ہوگی کہ جارج کلونی اور امل علم الدین کی دنیا کے مختلف ملکوں میں موجود عالی شان رہائش گاہوں کا تعارف بھی کرادیا جائے۔ ذیل میں پیش کی گئی تصویری جھلکیوں میں آپ ان رہائش گاہوں کی جھلک دیکھ سکتے ہیں۔ جارج کالونی کی برطانیہ میں موجود رہائش گاہ ریڈینگ کے قریب برکشائر ٹاؤن میں واقع ہے۔ یہ مکان نو بیڈ روم پرمشتمل ہے جس کی مالیت 10 ملین پاؤنڈز بتائی جاتی ہے۔

اٹلی میں ان کی رہائش گاہ Laglio کے مقام پرواقع ہے جو اولیانڈرا محل کہلاتی ہے۔ میکسیکو میں کابو کے مقام پربھی ان کا ایک بڑا مکان موجود ہے جہاں وہ چھٹیوں کے دوران قیام کرتے ہیں۔

امریکی ریاست لاس اینجلس میں ان کی ایک گراں قیمت رہائش گاہ موجود ہے۔