.

لیبیا: طرابلس میں متحارب گروپوں کے درمیان جھڑپیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#لیبیا کے دارالحکومت #طرابلس میں دو متحارب مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور شہر بھر میں بھاری اسلحے سے فائرنگ جاری ہے۔

عینی شاہدین نے ان واقعات کو رپورٹ کیا مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ زاویات الدھمانی اور باب عزیزیہ کے علاقوں میں جاری لڑائی میں کون شریک تھا اور اس کی وجہ کیا تھی۔

بہت سے نیم سرکاری گروپ طرابلس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار ادا کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے درمیان علاقے بانٹ رکھے ہیں۔ بعض اوقات انہی علاقوں کی حدبندی پر لڑائی شروع ہوجاتی ہے۔

لیبی دارالحکومت طرابلس سنہ 2014ء سے ایک مسلح اتحاد فجر لیبیا کے زیر انتظام ہے جس نے سرکاری افواج کو باہر نکال کر شہر سے نظام حکومت چلانا شروع کردیا تھا اور سابقہ پارلیمان کو بحال کرتے ہوئے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے مقابل متوازی حکومت کھڑی کردی تھی۔