.

ٹریفک حادثے میں 19 مصری معتمرین جاں بحق

حادثہ مکہ اور مدینہ کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی 'مینا' نے مصری وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے سے ہفتہ کے روز بتایا کہ سعودی عرب میں ٹریفک کے ایک حادثے میں 19 مصری شہری جاں بحق جبکہ 25 دیگر زخمی ہو گئے۔

وزیر خارجہ کے معاون برائے بیرون ملک قونصل خانہ جات اور مصریوں سے متعلق امور کے نگران ھشام النقیب نے 'مینا' کو بتایا کہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب مصری معتمرین کو لیجانے والی ایک بس مکہ اور مدینہ ہائی وے پر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جدہ میں مصری قونصل خانہ حادثے کے بعد کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور ضروری اقدام کے سلسلے میں متعلقہ سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

یاد رہے کہ دو دن پہلے 16 فلسطینی معتمرین بھی سڑک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ یہ حادثہ سعودی عرب کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے پیش آیا تھا۔