.

مصری اداکار کا کونسا مذاق یمن کے علی صالح کو ناگوار گزرا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#مصر میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مشہور ومعروف شخصیت عادل امام نے ایم بی سی گروپ کے مرکزی دفتر کے دورے کے موقع پر کئی خوشگوار یادیں اپنے میزبانوں کے ساتھ بانٹیں۔

#عادل_امام پوری عرب دنیا میں ہر دلعزیز کامیڈین ہیں اور انہیں نے بتایا کہ انہوں نے #یمن کے سابق صدر #علی_صالح سے ملاقات میں ان سے مذاقا کہا تھا کہ وہ الیکشن میں انہیں شکست دے سکتے ہیں۔

امام نے بتایا کہ وہ بہت عرصہ قبل اقوام متحدہ کی جانب سے یمن کے دورے پر گئے تھے جہاں ان کی ملاقات علی عبداللہ صالح سے ہوئی تھی۔ امام کے مطابق علی صالح نے ان کو بتایا کہ "صنعاء کے لوگ آپ کے شیدائی ہیں۔ لوگوں نے ایسا استقبال تو امریکی صدر بش کی آمد پر بھی نہیں کیا تھا۔"

اس موقع پر عادل امام نے انہیں کہا کہ "اگر میں آپ کے خلاف اپنے آپ کو الیکشن میں نامزد کردوں تو میں آرام سے جیت جائوں گا۔" مگر اس کے ردعمل میں صالح کو ہنسی نہیں آئی جس کے نتیجے میں امام کو شدید خوف محسوس ہوا۔ مگر اتفاقا اسی موقع پر صالح کے دو بیٹے اس بات پر ہنس پڑے جس کے نتیجے میں ان کی جان میں جان آئی۔

عبداللہ صالح یمن میں 23 سال سے زیادہ عرصے تک کرسی صدارت پر براجمان رہے تھے اور انہوں نے عرب بہار کے نتیجے میں ہونے والے احتجاج کے بعد نومبر 2011ء میں اس کرسی کو چھوڑا تھا۔