.

برسلز: خودکش حملہ آوروں کے اپارٹمنٹ پر چھاپے کے خصوصی مناظر !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ نیوز چینل کو اس چھاپہ مار کارروائی کی خصوصی وڈیو موصول ہوئی ہے جو بیلجیئم کی انسداد دہشت گردی کی فورس نے برسلز کی میونسپلٹی اسکائربک میں کی۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کو 15 کلوگرام دھماکا خیز مواد، کیلوں سے بھرا بیگ اور دھماکا خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہونے والا کیمیائی مواد بھی ملا۔

وڈیو میں کارروائی کے آغاز پر انسداد دہشت گردی کی فورس عمارت کے دروازے پر موجود ہے۔ اس کے بعد فورس کے اہل کار عمارت میں داخل ہو کر پانچویں منزل پر اس اپارٹمنٹ میں پہنچ گئے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اسے دھماکا خیز مواد کی تیاری کے لیے بطور تجربہ گاہ استعمال کیا جا رہا تھا۔ برسلز ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے دونوں خودکش بمبار منگل کی صبح اپارٹمنٹ کو چھوڑ کر گئے تھے۔

سیکورٹی فورسز کی کارروائی منگل کی دوپہر سے شروع ہوئی اور پھر منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بجے تک جاری رہی۔