.

ایران: ایمبولینس ہیلی کاپٹر کو حادثہ، عملے سمیت تمام افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#ایران میں مقامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کے روز ملک کے وسطی صوبہ #فارس میں مریضوں کو لے جانے والے ایک ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عملے کے دو افراد، طبی امدادی کارکنوں اور مریضوں سمیت تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر دور افتادہ علاقے شیراز سے ایک مریض کو لے جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر پر مریض کےعلاوہ طبی عملے کے چار اہلکار اور دو ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد سوار تھے۔ حادثے میں ان سب کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ نے مقامی پولیس کے ایک عہدیدار محمد حسین حمیدی کا بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حاثے میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ بعض دوسرے ذرائع ابلاغ ہلاکتوں کی تعداد 10 بیان کرتے ہیں۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایران کی ایک خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حادثہ خراب موسم اور بارش کے باعث پیش آیا۔