.

برسلز حملوں کے دوسرے خود کش بمبار کی شناخت

پولیس نے ملزم نجیم عشراوی کو مفرور قرار دے دیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#بیلجئیم کے پراسیکیوٹر جنرل نے جمعہ کی شام ایک نئی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے #برسلز میں #دہشت_گردی کے واقعات میں ملوث نجیم عشراوی نامی جس ملزم کو پولیس مفرور قرار دے کر تلاش کی کوشش کررہی تھی اس کی شناخت دوسرے خود کش بمبار کے طور پر کی گئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نے ایک بیان میں بتایا کہ منگل کے روز برسلز میں ہوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشن پر ایک ہی وقت میں دہشت گردی میں ملوث دوسرے خود کش بمبارکی شناخت کی گئی ہے۔ ان حملوں میں 31 افراد ہلاک اور اڑھائی سو سے زاید زخمی ہوگئی تھی۔

پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے ڈی این کے نشانات گذشتہ برس #پیرس میں باتکلان تھیٹر میں ہونے والی دہشت گردی کی جائے وقوعہ سے بھی ملے ہیں۔ اس تھیٹر میں دہشت گردی کی کارروائی میں 90 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

استغاثہ کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کا گذشتہ برس نومبر میں فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا بھی شبہ ہوتا ہے کیونکہ اس کے ڈی این کے نمونے #فرانس کے ایک اسٹیڈم سےملنے والے بم سے بھی حاصل ہوئے ہیں۔

ادھر بیلجئیم پولیس نے جمعہ کو برسلز کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں میں تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لی گئی دو سگی بہنوں سے بھی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ان تینوں افراد کو برسلز کے فوریسٹ، سان گیل، اور چاربیک کے مقامات سے حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے ایک کی شناخت صلاح کے نام سے کی گئی ہے تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔