
135 افریقی شخصیات کی عمرہ ادائی کے لئے سعودی عرب آمد
تمام معتمرین کوخادم الحرمین الشریفین کے خصوصی مہمان کا درجہ حاصل ہے
مغربی افریقا کے دور افتادہ ملک بینن سے تعلق رکھنے والے 35 دانشوروں اور صحافی گزشتہ روز عمرہ ادائی کے لئے سعودی عرب پہنچے۔
معاصر عزیز 'سعودی گزٹ' کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی خصوصی دعوت پر عمرہ ادائی کے لئے مملکت آنے والا معتمرین کا یہ چوتھا گروپ ہے۔افریقی معتمرین کا یہ وفد مدنیہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت بھی کرے گا۔
درایں اثنا خادم الحرمین الشریفن کے خصوصی مہمان کے طور پر ایک سو عمرہ زائرین کا ایک اور وفد جمعرات کو مدینہ پہنچا۔ اس وفد میں نائیجریا کی 50، گھانا سے 40 اور موزنبیق کی 10 نمایاں شخصیات شامل ہیں۔
یاد رہے کہ مہمان حج پروگرام کا آغاز بیس برس قبل کیا گیا تھا جس کے تحت دنیابھر سے نمایاں اسلامی شخصیات کو حج ادائی کی دعوت دی جاتی ہے۔ اس پروگرام پر اٹھنے والے اخراجات مملکت کے فرمانروا اپنی ذاتی جیب سے ادا کرتے ہیں۔
بعد میں اس پروگرام کو وسعت دیتے ہوئے عمرہ کوبھی اس میں شامل کر لیا گیا۔ ابتک دنیا کے 150 ملکوں سے تقریباً 24000 شخصیات اس پروگرام سے استفادہ کر چکی ہیں۔ اس پروگرام کی نگرانی اسلامی امور ، اوقاف، دعوت و ارشاد کی وزارت کرتی ہے۔