.

شام میں بڑا مسئلہ بشار الاسد نہیں ہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شام میں "بڑا مسئلہ" شامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد نہیں ہیں۔

امریکی اخبار "نيویارک ٹائمز" کو دیے گئے ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں ٹرمپ نے صدر باراک اوباما کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کہ داعش تنظیم کے خلاف لڑائی جاری ہے، صدر بشار کی رخصتی کے لیے سیاسی راستہ تلاش کرنا "سراسر جنون اور حماقت" ہے۔

ریپبلکن امیدوار نے واضح کیا کہ "میں یہ تو نہیں کہتا کہ بشار ایک اچھا آدمی ہے، اس لیے کہ وہ ایسا نہیں ہے۔ تاہم ہمارا بڑا مسئلہ بشار نہیں بلکہ داعش تنظیم ہے"۔

اس سلسلے میں پراپرٹی ٹائیکون نے باور کرایا کہ وہ اس کے مقابل تیل کے سیکٹر کو نشانہ بنائیں گے جو شدت پسند تنظیم (داعش) کو مالی رقوم کی فراہمی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ آیا جاپان کو خود کو شمالی کوریا سے محفوظ کرنے کے لیے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت دینی چاہیے یا نہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسی صورت قابل قبول ہوسکتی ہے۔