.

اوباما ،ایردوآن ملاقات ،سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صدر براک اوباما نے ترکی کی سلامتی کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انھوں نے یہ یقین دہانی ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات میں کرائی ہے۔دونوں لیڈروں نے داعش کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''صدر اوباما نے امریکی عوام کی جانب سے آج (جمعرات کو) دیاربکر میں دہشت گردی کے حملے میں ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور امریکا کی جانب سے ترکی کی سلامتی کے لیے حمایت کا اعادہ کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں سے اتفاق کیا ہے''۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ''دونوں لیڈروں نے داعش کو کمزور اور اس جنگجو گروپ کو تباہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے''۔