.

لیبیا کے 10 شہروں نے قومی حکومت کی حمایت کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کے دس مغربی شہروں نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں مذاکرات کے ذریعے قائم ہونے والی قومی اتحاد کی حکومت کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

یہ تمام شہر طرابلس میں قائم فجر لیبیا کی غیر تسلیم شدہ حکومت کی عمل داری میں آتے ہیں۔ لیبیا کے مغرب میں واقع ان دس شہروں کے بلدیاتی اداروں یا مقامی حکومتوں کے سربراہوں اور نمائندوں کا جمعرات کو صبراتہ شہر میں اجلاس ہوا ہے۔

اس کے بعد بلدیہ صبراتہ کے فیس بُک صفحے پرجاری کردہ بیان میں مشترکہ طور پر وزیراعظم فایزالسراج کی حکومت کے لیے حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔یہ تمام شہر طرابلس سے تیونس کی سرحد کے درمیان علاقے میں واقع ہیں۔ان کی جانب سے یہ فیصلہ طرابلس میں غیر تسلیم شدہ فجر لیبیا کی حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے جو وزیراعظم فایز السراج کو اقتدار منتقل کرنے میں پس وپیش سے کام لے رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی ثالثی میں تشکیل پانے والی لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے سربراہ فایز السراج اپنے چھے نائبین کے ہمراہ بدھ کو بحری سفر کے ذریعے تیونس سے طرابلس پہنچے تھے۔انھوں نے وہاں ایک بحری اڈے پر اپنی حکومت کے دفاتر قائم کر کے کام شروع کردیا ہے۔