.

پاپائے روم کی کار 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

نیلامی کی رقم عیسائی میشنری اسکولوں پر صرف کی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیائے #عیسائیت کے مذہبی پیشوا اور پاپائے روم #پوپ_فرانسیس نے حال ہی میں اپنے دورہ #امریکا کے دوران ’’فیاٹ500‘‘ نامی جو کار استعمال کی تھی اس کی نیلامی کے لیے لگائی گئی بولی ختم ہوگئی اور کار کی آخری قیمت قریبا دو لاکھ ڈالر تک مل رہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عیسائیوں کے سواد اعظم پاپائے روم کی نیویارک میں زیراستعمال رہنے والی پرانے ماڈل کی چھوٹی کار ’’فیاٹ 500‘‘ کو 17 مارچ کو نیویارک میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والی بولی کے بعد اب یہ کار 1 لاکھ 95 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔

امریکا میں عیسائیوں کےگرجا گھروں کےامور کے ترجمان جوزف زویلنگ نے اے ایف پی کو بتیا کہ پاپائے روم کی کار کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کیتھولک ٹرسٹ اور کھیتولک فرقے کی دو ویلیفئر تنظیموں ’کیتھولیک ریلیف سروسز‘ اور کیتھولک نیز ایسٹ ویلیفیر ایسوسی ایشن‘ کے زیراہتمام قائم مذہبی سکولوں پر خرچ کی جائے گی۔

امریکا میں گاڑیوں کی نیلامی سےمتعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائیٹ’’ چیرٹی باز‘‘ کے مطابق پاپائے روم کی کار کی نیلامی 17 مارچ کو شروع کی گئی جسے جمعرات کی شام تک جاری رکھا گھا۔ نیلامی کے آغاز کے وقت کار کی قیمت کا تخمینہ 82 ہزار ڈالر لگایا تھا تھا۔

خیال رہے کہ قبل ازیں ’’فیاٹ‘‘ کمپنی کی ایک کار امریکا کی مشرقی ریاست فلاڈلفیا میں بھی عیسائی مذہبی رہ نما کے زیراستعمال رہی تھی جسے رواں سال جنوری میں 82 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔