.

فریب نظر۔۔۔ تصویر میں کتنے شیر دکھائی دیتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ان دنوں نظر کے فریب سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر ایسی کئی تصاویر گردش میں ہیں جن میں ایک ہی چیز کی بہ کثرت تصاویر دکھائی دی جاسکتی ہیں۔ انہی میں ایک تصوی میں دو شیر دکھائی دیتے ہیں جب کہ جنگل میں درختوں کی ٹہنیوں کے بیچ قدرتی طور پر شیروں کی کئی دوسری شکلیں بھی نمودار ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر کو بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا ہے۔

اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کی گئی تصویرمیں آپ درختوں کی ٹہنیوں کے بیچ شیروں کے چہرے تلاش کرسکتے ہیں۔

تصویر میں بڑی عمر کے دو شیر تو نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔ جب کہ ان کے درمیان شیر کے دو بچے بھی موجود ہیں۔ غور وفکر کریں کہ توان کے ہم شکل کئی چہرے نمایاں ہوتے نظرآتے ہیں۔

دو بڑے اور دو چھوٹے شیروں کے کل 4 چہرے ہیں جب کہ درختوں کی ٹہنیوں کے اندر سے شیروں کی جھانکتی شکلوں کی تعداد 12 ہے۔ یوں شہر کی کل 16 شکلیں نمایاں دکھائی دیتی ہیں۔