.

فائر بندی سے قبل یمن کے شہر تعز میں پرتشدد جھڑپیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اتوار کو نصف شب سے شروع ہونے والی فائر بندی کی مدت سے چند گھنٹے قبل یمن کے عوامی مزاحمت کاروں نے تعز میں باغیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 12 حوثیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متذکرہ جھڑپیں الضباب، صبر اور حیفان ڈائریکٹریوں کے مضافاتی 35 بٹالین فوجی کیمپ کے گرد ہوئیں جس کے نتیجے میں مغربی تعز کے پہاڑی سلسلہ کو باغیوں کے تسلط سے آزاد کرایا گیا۔

تعز ہی کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں کی جانب سے رہائشی آبادیوں پر اندھا دھند گولا باری کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک جبکہ 18 دیگر زخمی ہوئے۔