.

سعودی عرب: جبیل میں آتش زدگی سے 12 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#سعودی_عرب کے صنعتی شہر #جبیل میں ایک پیٹروکیمیکل کمپنی میں آگ لگنے سے 12 ورکر جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ تمام افراد کا تعلق ایشیائی ملکوں سے ہے اور زخمیوں میں 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا۔ آگ بھڑکنے کے دس منٹ کے بعد ہی شہری دفاع کی گاڑیوں اور فائرفائٹرز کی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔

شاہی کمیشن برائے جبیل کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عبدالرحمن عبدالقادر کے مطابق جبیل یونائٹیڈ پیٹروکیمیکلز کمپنی کی ایک فیکٹری میں معمول کی مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران صبح 11:40 منٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اگرچہ آگ کو فوری طور پر بھجا دیا گیا تھا تاہم بہت زیادہ دھوان بھر جانے کے نتیجے میں کام کی جگہ پر دم گھٹنے کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ جائے وقوعہ پر 23 ورکر کام کررہے تھے جن میں 23 جاں بحق ہوگئے جب کہ 11 زخمی ہوئے۔