.

سعودی عرب: پولیس کی گشتی پارٹیوں پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#سعودی_عرب کے مشرقی شہر #القطیف میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اور جمعہ کی صبح کو دو الگ الگ مقامات پر نامعلوم افراد نے پولیس کی گشتی پارٹیوں پر فائرنگ کی ہے تاہم ان دونوں واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق القطیف پولیس کے ترجمان نے بتایا کی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے التوبی اور الجارودیہ قصبے کے درمیان چوک میں نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔

اگلی صبح جمعہ کو مقامی وقت کےمطابق صبح آٹھ بجے القدیح قصبے کی ایک مسجد کے قریب سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں پر دوبارہ فائرنگ کی گئی تاہم ان دونوں واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

حکام نے القطیف میں نامعلوم دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔