.

چشموں کا بیگ.. امریکی طیارہ گرنے کی وجہ !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی فضائیہ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ اکتوبر میں افغانستان میں فوجی نقل و حمل کا امریکی طیارہ گرنے کی وجہ، رات کے ویژن کے خصوصی چشموں کے بیگ کو مناسب طور پر نہ رکھنا تھی۔ اس حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد افغان طالبان کے ترجمان نے کہا تھا کہ تحریک کے جنگجوؤں نے طیارے کو مار گرایا۔ تاہم امریکی فوج نے اس وقت واضح کردیا تھا کہ اسے ایسا کوئی شبہہ نہیں کہ حادثے کا سبب دشمنانہ فائرنگ ہے۔

گزشتہ ہفتے شائع ہونے والی امریکی فضائیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کا کپتان چشموں کے بیگ کو غلط طریقے سے رکھنے پر مجبور ہوگیا تھا تاکہ جلال آباد کے ایئرپورٹ پر طیارے میں سامان لادنے اور اتارنے کے لیے زیادہ جگہ میسر آجائے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بات کے پیش نظر کہ جہاز کے کپتان رات کا سفر کررہے تھے اس لیے انہوں نے رات کے ویژن والے خصوصی چشموں کو ساتھ رکھا تھا۔ ان میں کسی نے بھی بیگ کی موجودگی اور اس کو ہٹانے کے بارے میں نہیں سوچا۔

طیارے کی اڑان کے دوران وہ تیزی سے بلند ہوا تاہم معاون کپتان خلل کی وجہ جاننے میں غلطی کر بیٹھا۔ اس کے نتیجے میں طیارے کا نظام معطل ہوگیا اور وہ اڑان کے 28 سیکنڈ بعد ہی زمین پر آ گرا۔