.

مسافر کشتی حادثے کا شکار،500 پناہ گزینوں کے ڈوبنے کا خدشہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#اقوام_متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ #بحر_متوسط میں سفر کرنے والے پناہ گزینوں کو #یونان کے کالا ماتا جزیرے منتقل کیا گیا ہے۔ ان پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کی ایک دوسری کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ اس پرسوار 500 افراد سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔

’یو این‘ ہائی کمیشن کی خاتون ترجمان کارلوتا سامی نے بتایا کہ حال ہی میں سمندر میں ڈوبنے والے 41 پناہ گزینوں کو بچایا گیا ہے بچ جانے والے افراد کا تعلق صومالیہ، سوڈان، ایتھوپیا اور دوسرے ملکوں سے ہے۔ ان میں 37 مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ جب کہ ایک بچے کی عمر تین سال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بحر متوسط میں پناہ گزینوں کی ایک بڑی کشتی حادثے کا شکار ہوئی ہے جس میں 500 سے زیادہ افراد سوار تھے۔ خدشہ ہے کہ غرق آب ہونے والے تمام افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔